عمران خان ایک اور بڑی مشکل میں پڑ گئے

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف کو 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ واقعات کے خلاف درج مزید مقدمات میں نامزد کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور میانوالی میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا جو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے، مقدمات کی تعداد 6 ہے جن میں سے تین 9 اور تین 10 مئی کے واقعات کے خلاف درج ہیں۔

تمام مقدمات پولیس افسران کی مدعیت میں درج گئے گئے ہیں جبکہ عمران خان کو مقدمات میں نامزد کرنے کی سفارش جے آئی ٹی نے کی جس کے بعد جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) کو ان مقدمات کی تفتیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔چیئرمین تحریک انصاف کو گذشتہ روز پاک فوج کے ہیڈکوارٹر( جی ایچ کیو) پر حملے کے کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ان پر کارکنان کو حملے کیلئے اکسانے، حملے کی منصوبندی اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پکڑے جانے والے ملزمان کے بیانات سے عمران خان کو مقدمات میں نامزد کرنے سے متعلق شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close