عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، کس کس نے شرکت کی؟

لاہور(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں جہانگیر ترین،عون چودھری، ہمایوں اختر خان ، ہارون اختر خان سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ عالمگیر ترین کی موت مبینہ طور پر خود کشی کے باعث واقع ہوئی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق گولی عالمگیر ترین کے سر کے دائیں طرف کان کے اوپری حصے پرلگی اورکنپٹی سے داخل ہوکر گولی بائیں طرف سے نکل گئی،عالمگیر ترین کے جسم پر تشدد کےنشانات نہیں پائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close