وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی سے متعلق بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی تین مہینوں میں وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

اس دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا، وزیر اعظم نے فوزیہ صدیقی کو انصاف کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کیلئے امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ڈاکٹر فوزیہ کے اگلے دورہ امریکہ کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملہ پر وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی جو ان کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کرے گی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تعاون پر شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر فوزیہ کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات اور ویزے میں مدد فراہم کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close