گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے جوڑ توڑ شروع، پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے میں مصروف

گلگت بلتستان (پی این آئی) گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے جوڑ توڑ شروع ہو گیا۔ اپوزیشن نے ایک امیدوار لانے کیلئے سر جوڑ لئے، پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے میں مصروف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کو نامزد کردیا۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے راجہ اعظم کا نام تجویز کیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جی بی کی وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم متفقہ طور پرپی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح عددی اکثریت کی بنیاد پر راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ منتخب کروایا جائے گا ۔امجد ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ جی بی کے لیے کاغذات جمع کرا دئیے۔ن لیگ کے انجیئر محمد انور نے بھی وزیراعلیٰ کے لیے کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے۔جے یو آئی کے رحمت خالق نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔تاہم اب اپوزیشن نے ایک امیدوار لانے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف کا فارورڈ گروپ سامنے آ گیا ۔ گروپ کی قیادت وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کر رہے ہیں۔انہوں نے 7 سے 8 منحرف اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ بھی کیا ہے۔وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اور دیامر کے عوام کا مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ گہرا تعلق رہا ہے۔جب کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کا کہنا ہے کہ ان کی اراکین متحد ہیں، یہ عدالت سے حکم امتناع لیکر ہمارے اراکین توڑنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close