عالمگیر ترین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، موت کی اصل وجہ کا پتہ چل گیا

لاہور (پی این آئی)استحکام پاکستان کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔

کنپٹی پر ایک گولی آرپار ہوئی،گولی دائیں جانب لگ کر بائیں جانب سے آر پار ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولی لگنے سے دماغ کے ٹشو بری طرح متاثر ہوئے جبکہ جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں۔رپورٹ میں عالمگیر خان کی موت کا وقت آج صبح 10بجکر30منٹ پر بتایا گیا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close