جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، پولیس کو خط مل گیا

لاہور (پی این آئی) معروف بزنس مین اور ملتان سلطان ( پی ایس ایل ) کے مالک عالمگیر خان ترین نے 63 سال کی عمر میں خود کشی کر لی۔عالمگیر ترین نے خود کشی سے قبل خط بھی لکھا،تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین انتقال کر گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عالمگیر ترین نے زندگی کا خاتمہ خود کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے سر پر خود گولی مار کر خودکشی کی۔جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی اطلاع پارٹی اجلاس کے دوران ملی،جہانگیر ترین پارٹی کا اجلاس چھوڑ کر فوری طور پر روانہ ہو گئے۔ جہانگیر ترین نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے بھی عالمگیر ترین کی خوکشی کی خبر کی تصدیق کر دی۔تاہم عالمگیر ترین کے خاندان کی جانب سے ابھی تک ان کی خودکشی کی تصدیق نہیں کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس عالمگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین لاہور میں واقع اپنے گھر میں تھے۔ تاحال عالمگیر ترین کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عالمگیر ترین نے خود کشی سے قبل خط بھی لکھا، انہوں نے ایک خط کی صورت میں تحریر چھوڑی ہے۔عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے اور عنقریب شادی کرنے والے تھے۔عالمگیر ترین نے اپنی تحریر میں اپنی بیماری کے بارے میں ذکر کیا۔عالمگیر ترین نے خط میں لکھا کہ میں بیمار ہونے کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہو چکی تھی اور دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔عالمگیر ترین نے گورنمنٹ کالج اور بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close