شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ ترنول مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کر دی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی، اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ محمود شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں، عدالت نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھوا دی، جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close