جنرل باجوہ اپنا احتساب کروانے کیلئے تیار ہوگئے، سینئر صحافی منصور علی خان نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی منصور علی خان نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باوجوہ نے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق حکومت کو پیغام دیاہے کہ وہ تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور علی خان نے یوٹیوب پر شارٹ شیئر کیاہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری جو کہ وکیل ہیں ، نے جنرل ریٹائر ڈ باجوہ سے متعلق ایک درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیاہے کہ جنرل باجوہاور ان کے خاندان کے تمام اثاثوں کو چیک کیا جائے اور پتا کروایا جائے کہ وہ کتنے اثاثوں کے مالک ہیں۔

میری اطلاعات اور جنرل باجوہ کی قانونی ٹیم کے میرے ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ جنرل باجوہ نے اپنے تمام ریکارڈ تیار کر لیے ہیں اور حکومت کو بھی پیغام دیدیا ہے یا پھر جلد پہنچا دیا جائے گا کہ اگر کوئی چھان بین کرنے ہے تو جنرل باجوہ اس سے متعلق حاضر ہیں ۔

close