جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی خواتین کارکنان سے متعلق عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) کورکمانڈر ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔ کورکمانڈر ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ پولیس نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کو خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا۔ فاضل جج نے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا اور پولیس کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close