عون چوہدری نے تحریک انصاف کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی، کیا استدعا کی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری نے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست کردی۔عون چودھری کی جانب سے درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی جس میں پی ٹی آئی پرریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے ۔

استحکام پاکستان پارٹی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن بھی جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close