اسلام آباد(پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج کی سماعت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی جانب سے آج کی سماعت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا گیا،سیشن کورٹ نے فیصلے میں کہاکہ شیر افضل نے ساڑھے 11بجے سماعت مقرر کرنے کاکہا،ساڑھے 11بجے شیر افضل مروت نے کہاکہ خواجہ حارث عدالت پیش ہوں گے،
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان کچھ دیر بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل گوہر علی خا ن نے کہاکہ خواجہ حارث لاہور میں ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں،سماعت ملتوی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔وکیل گوہر علی خان نے 10جولائی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی،الیکشن کمیشن نے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7دن میں فیصلے کا کہاہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے،وکیل گوہر علی خان یقین دہائی کرائیں چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے،سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ،سیشن کورٹ نے خواجہ حارث کو کل عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں