حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےموقع پر 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے, بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 11 جولائی کو ہوگا،

عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close