اسلام آباد (پی این آئی) صحافی زاہد گشکوری نےبتایا ہے کہ پرویز خٹک سے 70 ایم پی اے خیبر پختونخواہ سے جبکہ نیشنل اسمبلی کے 19 ممبرز ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس پرویز خٹک خاندان کے خاندانی ذرائع سے یہ خبرآئی ہے کہ پرویز خٹک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے 70 ایم پی ایز سے خیبر پختونخواہ میں ملاقاتیں کیں ہیں جبکہ نیشنل اسمبلی سے بھی 19 ارکان نے ملاقاتیں کی ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 100 کے قریب ارکان سے وہ ملاقاتیں کر چکے ہیں وہ جلد ہی اپنا فیصلہ قوم کے سامنے رکھنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے بات کے قوی چانسز ہیں کہ وہ اگلے ہفتے اسلام آباد میں بہت بڑی پریس کانفرنس کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں