سرکاری ملازمین کے الائونسز میں کتنا اضافہ ہوا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف، ٹرانسپورٹ، ڈیپوٹیشن، ایڈیشنل چارج اور سپیشل پے اور کرنٹ جارچ الاؤنس کی مد میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023سے کیا گیا ہے اور ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں تیس سے پینتیس فیصد اضافہ کردیا، اس کے علاوہ اردلی الاونس،معذور افراد کیلئے کنوینس الاونس،ڈیپوٹیشن الاونس،ایڈیشنل چارج الاؤنس اور اسپیشل پے ،کرنٹ چارج الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا ہے معذوروں کے لیے کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اردلی الاؤنس ساڑھے سترہ ہزار روپے سے بڑھا کر پچیس ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور گریڈ سترہ تا بائیس کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین، کنٹنجنٹ پیڈ ملازمین کو بھی ملے گا۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس وفاقی حکومت کے تمام ملازمین،مسلح افواج کےپرسونلز ،سول آرمڈ فورسز اور دفاعی تخمینہ جات سے تنخواہ وصول کرنے والے سول ملازمین سمیت سب کو یہ الاؤنس ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اردلی الاؤنس 17500روپے سے بڑھا کر 25000روپے ماہانہ کردیا گیا ہے اسی طرح ڈپیوٹیشن الاؤنس،ایڈیشنل چارج الاؤنس اور سپیشل پے کرنٹ چارج الاؤنس میں بھی حکومت نے اضافہ کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن الاونس،ایڈیشنل چارج الاؤنس اور اسپیشل پے ،کرنٹ چارج الاؤنس کی شرح برقرار رکھی گئی البتہ زیادہ سے رقم کی حد بارہ ہزار سے بڑھا کر بیس ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ معذورافرادکےلئے کنوینس الاؤنس میں بھی سوفیصداضافہ کردیاگیا ہے جس کے تحت معذورافرادکا کنوینس الاؤنس 2000 روپے سے بڑھا کر4000روپے کردیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں