اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 ہو گئی۔ سپریم کورٹ میں 30 جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ءسول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 774 ہو گئی۔
زیر التوا ءاپیلوں کی تعداد 9 ہزار 804 تک پہنچ گئی۔ عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ءفوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 991 ہے۔ زیر التوا ءنظر ثانی درخواستوں کی تعداد 1483 ہے۔رپورٹ کے مطابق زیرالتوا ءفوجداری اپیلیں 1084 اور آئینی درخواستیں 161 ہیں۔ سپریم کورٹ میں 125 ازخود نوٹس اور ایک ریفرنس بھی زیر التوا ءہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں