اسلام آباد (پی این آئی) قائمہ کمیٹی کا اجلاس،قومی اسمبلی کے 2 سے زائد حلقوں میں انتخابات لڑنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عام انتخابات سے قبل مختلف نشستوں پر الیکشن لڑنے کیخلاف بل منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی کے دو سے زائد حلقوں میں انتخابات لڑنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔کمیٹی ممبر نے اجلاس میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کے تخمینے کے مطابق انتخاب لڑنے پر ایک حلقے میں 11 کروڑ خرچ ہوتے ہیں،ملک معیشت پہلے ہی خراب ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک امیدوار صرف ایک سیٹ رکھ سکتا ہے،جبکہ باقی حلقوں میں دوبارہ ضمنی انتخابات کرانے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتا ہے۔جبکہ اس سے قبل سیاسی رہنما مختلف حلقوں کی 9 سے 10 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیتے تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023ء میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کیلئے درخواستیں جمع کرائیں،پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک درخواستیں جمع کرا جا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کرنے کی ہدیات کرتے ہوئے کہا کہ ہر درخواست پر سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا بھی ضروری ہے،درخواستیں موصول ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فروری،مارچ کے پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات کیلئے درخواست دینے والی جماعتیں دوبارہ درخواست دیں،نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں