عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں پھر طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں کل صبح عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔ تحائف سے وصول کی گئی رقم کو اثاثوں میں نہ دکھانے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کل صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہوں۔

بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں پیشی کا نوٹس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کو پاک فوج کے ہیڈکوارٹر، جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان کو مذکورہ کیس میں پکڑے جانے والے ملزمان کے بیانات کے تحت ملزم نامزد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close