لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے۔
مرکز سے لے کر یوسیز تک اپنی مرضی کے امیدواروں کو عہدے دیے گئے۔حامد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے جہانگیر ترین اور علیم خان پر لگائے گئے الزامات پر ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار عارف علوی، حامد خان اور رو¿ف حسن کا گینگ تھا۔انہوں نے کہا کہ بدنامِ زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں، حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں