خودکش دھماکہ ہوگیا، شہادتیں

راولپنڈی(پی این آئی) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گیا، دھماکے سے تین سکیورٹی اہلکار شہید اور تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔خودکش دھماکے میں 3 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ڈیوٹی پر مامور جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے بڑے سانحے سے بچا لیا۔ خودکش دھماکے میں نائب صوبیدارصاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close