وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق حتمی اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اگست سے پہلے ابھی ہمارے پاس40 دن ہیں، کوشش ہے مدت ختم ہونے سے قبل14سے15 ارب ڈالر ذخائر ہوجائیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر جلد مل جائیں گے۔ ملک میں جمہوریت کے ساتھ فزیکل ڈسپلن ضروری ہے۔ یو اے ای سے ابھی ایک ارب ڈالر آنے ہیں۔600 ملین ڈالرز کی اریجمنٹ ہمارے پاس موجود ہے۔

حکومت کی مدت ختم ہوگی تو سٹیٹ بینک کے پاس 9 ارب ڈالرز ہوں گے۔ 12 اگست کو حکومت کی مد ت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہوگی۔وزیر اعظم اوراپوزیشن لیڈر نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کریں گے۔ نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔ ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہئے جو اصلاحات آگے لے کر چلے۔ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آٹھ ماہ لگ گئے۔9 مئی ملزمان کا ملٹری ٹرائل ہوناچا ہئے۔فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے ۔آئین کے تحت تمام اداروں کو اپنی حدود میں ر ہنا چاہئے۔ ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی 90 روز تک لوگوں کو جیلوں میں ڈلواتے رہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ 14 دن تحقیقات کے لیے ناکافی ہیں اس لیے 30 دن ہونے چاہئیں۔ انتخابات کی مہم نواز شریف چلائیں گے۔ نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آسکتے ہیں ۔نواز شریف وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے ۔قومی اسمبلی سے نااہلی ختم کرنے کا قانون پاس ہوچکا ہے۔انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔ ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی 90 روز تک لوگوں کو جیلوں میں ڈلواتے رہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ 14 دن تحقیقات کے لیے ناکافی ہیں اس لیے 30 دن ہونے چاہئیں۔ انتخابات کی مہم نواز شریف چلائیں گے۔ نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آسکتے ہیں ۔نواز شریف وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے ۔قومی اسمبلی سے نااہلی ختم کرنے کا قانون پاس ہوچکا ہے۔انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔ ۔انہوں نے نجی ٹی وی پرانٹرویو میں کہاکہ نگران وزیر اعظم کے لیے ابھی کوئی نام زیر غور نہیں ہے۔جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم انجم قومی مفاد میں بات کرتے ہیں۔نگران سیٹ اپ کا سسٹم آئین نے دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close