لاہور (پی این آئی) لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل،عمران خان کو پھر بلاوا آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ عمران خان نے معزز عدالت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کمیٹی میں پیش ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کیخلاف لیہ اراضی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں،عمران خان کی طلبی کا نوٹس زمان پارک انکی رہائش پر چسپاں کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی لیہ اراضی اسکینڈل میں کل طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لیہ اراضی اسکینڈل میں عمران خان کی ہمشیرہ اور بہنوئی اینٹی کرپشن انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے،اینٹی کرپشن انکوائری کمیٹی نے سوالنامہ ڈاکٹر عظمٰی اور انکے شوہر کے حوالے کیا تھا۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ ڈاکٹر عظمٰی اور ان کے شوہر کو 5 جولائی کو دوبارہ طلب کیا گیا،عمران خان کی بہن اور بہنوئی کو کیس سے متعلقہ تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ جبکہ اینٹی کرپشن نے اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لیہ اراضی سکینڈل میں طلب کر رکھا تھا۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا تھا کہ عمران خان کو 22 جون کو پیش ہونے کے لئے آخری موقع دیا گیا تھا۔
ایڈووکیٹ علی اعجاز نے زمان پارک میں اینٹی کرپشن کی جانب سے بھجوائے گئے طلبی نوٹس کو وصول کیا۔اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں،اراضی کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا۔ عمران خان،ان کی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں