اسلام آباد (پی این آئی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے نہیں ان کی پالیسیوں سے اختلافات تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پہنچے۔
عمران خان سے اختلاف نہیں، پالیسی کے بارے میں بات پہلے کر چکا ہوں، اسد عمر
صحافی نے عمران خان کا انتظار کرنے کا کہا لیکن اسد عمر مسکرا کر نکل گئے۔۔!! pic.twitter.com/CixqZscYOb
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 4, 2023
صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ عمران خان سے اب بھی اختلافات ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ عمران خان سے نہیں ان کی پالیسیوں سے اختلافات تھے،پرویز خٹک سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ سیشن عدالت نے تھانہ مارگلہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شریک ملزم اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ سیشن عدالت میں عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،عمران خان ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ جانا ہے ضمانت میں توسیع کی جائے۔عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی،عدالت نے شریک ملزم اسد عمر کی حاضری لگاتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ جن چیزوں سے اختلاف کیاتھا وہ 9 مئی کو ہوتی ہوئی نظر آئیں،ملک میں کچھ ایسا ہورہا تھا جو ہمیں دکھائی نہیں دیا۔
اسٹریٹجی بنانا چیئرمین کا بطور لیڈر اختیار ہے لیکن جس چیز سے میں اختلاف کر رہا ہوں اس پر عملدرآمد کیسے کرتا؟۔ انکا کہنا تھا کہ موسم بڑا سخت ہے اور آگے بھی گرمیاں نظر آ رہی ہیں،عہدہ میں نے اس لئے چھوڑا کہ خان صاحب کو پیغام میں سمجھایا تھا کہ کیوں میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ اب سب کو دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا اور حل نکالنا پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں