سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پھر طلب کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) نیب لاہور نے آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو کل بروز منگل طلب کر لیا ہے ۔سردار عثمان بزدار نیب لاہور کے روبرو پیش ہوتے ہیں یا نہیں یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ،نیب لاہور نے عید الاضحی کی تعطیلات سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 14ویں مرتبہ طلب کیا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار اب تک صرف دو مرتبہ نیب لاہور کے روبرو پیش ہوئے ہیں،

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طلبی پر کابینہ تفصیلات کی روشنی میں ایک سوالنامہ تیار کر لیا ہے عثمان بزدار کے پیش ہونے پر انہیں یہ سوالنامہ تھما دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close