کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی) کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کے ساتھ مل کر 5 لاکھ کی انشورنس شروع کریں گے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عید والے دن 20 ہزار لوگوں میں راشن تقسیم کیا، حیدر آباد، میرپور خاص، لاڑکانہ میں بھی راشن دیں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو والدین بچوں کے لیے دودھ نہیں خرید سکتے ان کی مدد کریں گے، سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے روزگار دینا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close