کیئر ٹیکر وزیراعظم کے لئے بولیاں لگنے کا انکشاف، نیلامی کہاں ہورہی ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سنا ہے کیئر ٹیکر وزیراعظم کے لئے بولیاں لگ رہی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور پاکستان میں نیلامی ہو رہی ہے۔

کچھ گھر اور کچھ نقد کی بات ہو رہی ہے۔ یہ قوم کی خدمت سے پہلے اپنے بڑوں کی خدمت کریں گے پھر اپنی اور اگر کچھ دانے بچ گئے تو عوام کے حوالے ورنہ ڈنڈے تو ہیں۔اعجاز الحق نے قبل ازیں یہ بھی کہا کہ نجم سیٹھی اور محسن بیگ نگران وزیراعظم کے طور پر زیر غور نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شریف خاندان سے رابطے میں ہیں۔اعجاز الحق نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کریں گے۔۔دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے اور پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا،اراکین کو تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے اکسانے اور شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اراکین کو پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا تاہم سابق وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا نے پارٹی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی سرکاری ملازم نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

انکا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کا چند افراد سے مشاورت کا نتیجہ ہے،عمران خان کو ہمیشہ مثبت سیاست اور سوچ اپنانے کا کہا لیکن انکا ایجنڈا کچھ اور ہی تھا۔تحریک انصاف کے 30 سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر سابق وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا جلد ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close