چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کااظہار کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین ہے کہ اس بنچ سے شفاف اور غیرجانبدار انصاف نہیں ملے گا، چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں بھی چیف جسٹس کی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close