زمین لرز اُٹھی، پاکستان میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟

سوات(پی این آئی) زمین لرز اُٹھی۔۔ سوات ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سوات ، مینگورہ اور گردونواح زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ گہرائی 216کلومیٹر ریکارڈکی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں