لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیئے،پنجاب میں 30سے زائد سابق ارکان اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد، کراچی میں ملاقاتیں کریں گے، ذرائع استحکام پارٹی کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے،
رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی مکمل کرلی جائے گی ، جہانگیر ترین اور علیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے ممبر سازی مہم بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں