اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنمااور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافی کے سوال ’’پرویز خٹک کے ساتھ جائیں گے یا پی ٹی آئی میں رہیں گے‘‘؟ پر واضح جواب دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ آمد ہوئی، اسد قیصر کی ضمانت سیشن عدالت سے خارج ہوئی تھی ،اسد قیصر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے بائیو میٹرک کروائی۔
صحافی کے سوال ’’پرویز خٹک کے ساتھ جائیں گے یا پی ٹی آئی میں رہیں گے‘‘؟کے جواب میں اسد قیصر نے کہاکہ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے،پرویز خٹک کے بیانات پر پارٹی نے جواب دے دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں