ساہیوال (پی این آئی)ساہیوال پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں عمیر علی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق میاں عمیر علی کو تھانہ غلہ منڈی کی پولیس نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں