کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، پی ٹی آئی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے۔
جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ جلدہی پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں