مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی اور ملیر سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔میئر کراچی نے اپنے نائب کے ہمراہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی اور ملیر سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔قانون کے مطابق میئرکراچی پر6 ماہ کے اندر الیکشن لڑکر منتخب ہونا لازم ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا ضلع جنوبی میں گذری یوسی اور ملیر کی مختلف یونین کمیٹیوں سے بھی لڑنے کا معاملہ زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کیلئے پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی نشست خالی کی جائے گی۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایاکہ مرتضیٰ وہاب بلدیاتی نشست جیتنے کے بعد کراچی کی کونسل کا اجلاس بلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close