عیدالاضحیٰ کے موقع پر مری میں کتنی گاڑیاں داخل ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

مری (پی این آئی) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقام مری میں 60 ہزار گاڑیاں داخل ہوئی ہیں۔سی پی او مری خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے عید تعطیلات کے دوران مری کی سیر کی، سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ضلع پولیس کے 1000 اور سٹی ٹریفک پولیس کے 300 افسران اور جوان تعینات رہے، بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر افسران اور جوان شاباش کے مستحق ہیں، مری ملک کا خوبصورت ترین سیاحتی ہل سٹیشن ہے۔

خالد ہمدانی نے مزید کہا ہے کہ سیاح آئیں اور اس کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں، عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے، آنے والے سیاحوں کو کہیں بھی نہیں روکا جا رہا، ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کچھ ٹائم کیلئے ڈائیورشن لگانی پڑی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close