اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی وزیر سمیت چار مقامی رہنماؤں نے کارکنان اور لیویز کے درمیان ناخوشگوار واقعہ روکنے کے لیے رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ سوات کے علاقے بٹ خیلہ میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل خان ایک پروگرام میں پہنچے جہاں مقامی عہدہ داران اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
لیویز اور پولیس کو جب پی ٹی آئی رہنما کی موجودگی کی اطلاع ملی تو وہ بھاری نفری کے ہمراہ گرفتاری کے لیے پہنچے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔شکیل خان اور مقامی رہنماؤں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور تصادم سے بچنے کے لیے لیویز اہلکاروں کو رضاکارانہ گرفتاری دے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں