پرویز خٹک کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم ہوتے ہی متعدد شخصیات کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

نوشہرہ (پی این آئی) نوشہرہ پرویزخٹک کی تحریک انصاف سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایک ہی دن میں نوشہرہ کی دو تحصیلوں کے منتخب میئرز سمیت 210بلدیاتی امیدواران سمیت ضلعی تنظیم نے تحریک انصاف سے مستعفی ٰ ہونے کا اعلان کردیا۔سابق ممبران صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی ایک دو دنوں میں باعدہ اعلان کریں گئے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مطابق سیاست کو سیاست کی طرح لیکر چلتے ہیں پارٹی عہدیداران سرکاری ملازم نہیں ہوتا جن کو شوزکاز دیا جائیں۔ہم نے عوام کی سیاست کی ہے عمران خان اور تحریک انصاف کو ہم نے مقبول کیا ہماری جڑیں عوام میں ہیں ۔9مئی کے واقعات افسوس ناک اور سیاہ دن سے کم نہیں ۔عید الااضحی کے موقعہ پر میڈیا اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close