لاہور(پی این آئی) ایف آئی اے کی انسداد انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جو انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔گرفتار ملزمان میں مزمل خان، رانا محمد الیاس اور مقصود علی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان گزشتہ 5 سالوں سے مطلوب تھے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔خیال رہے کہ 25 جون کو بتایا گیا تھا کہ ایف ائی اے اسلام اباد زون نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی انسانی سمگلوں کے خلاف کریک ڈون جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مختلف کاروائیوں میں 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاور سے گرفتار کیا گیا ۔انسانی سمگلروں نے شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے ۔ گرفتار ملزمان میں تنویر احمد، محمد یوسف، جنید محمود، محمد اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں ۔ انسانی سمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جاںببحق ہوئے۔ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب کی زیر نگرانی مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیمیں مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیںملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں