کراچی (پی این آئ) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے لاکھ اختلافات ہوں مگر وہ میرے لیے قابل احترام ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا ہو گیا۔شیروانی چار سال بعد آ جائے گی۔حافظ نعیم صاحب رواداری کو فروغ دیں، ان کے لوگ کھا لیں جمع کر رہے تھے میں کھالوں میں تو مدد نہیں کر سکتا۔مرتضی وہاب نے کہا کچھ لوگوں نے کچرے پر کھڑے ہو کر تصویریں بنوائیں اور جب کچرہ اٹھ گیا تو کوئی تصویر نہیں بنائی۔
جو تصویر انہوں نے ٹویٹ کی اس میں کارکنان نے سالڈ ویسٹ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔پہلے دو دن وہ کہتے رہے کام نہیں ہوا تیسرے دن کہا ہم نے آلائشوں کا آپریشن مکمل کیا۔آلائشیں اٹھانے کے بعد چونا بھی ڈالا گیا اور سپرے بھی ہوا یہ چیلنج مکمل کرنے کے بعد اگلا چیلنج بارشوں کا ہے۔قبل ازیں میئر کراچی مرتضی وہاب، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری علی احمد جان، ٹاون چیئرمین اورنگی جمیل ضیاڈائری، وائس چیئرمین عثمان صغیر ، میونسپل کمشنر ظفر اقبال لالہ، جنرل کونسلر طارق علی، یوتھ صدر ندیم ساگر و دیگر کا اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں کادورہ، مختلف تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس بھی گئے اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں، آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے معاملات کی نگرانی کی، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین اورنگی ٹاون جمیل ضیا ڈائری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب صاحب کی ہدایا ت پر اورنگی ٹاون سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام نہایت تیزی سے کیا پورے علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے ، جن جن جگہوں سے آلائشیں اٹھا نے کی اطلاعات ملیں اس پر فوری کاروائی کی اور مچھر مار اسپرے بھی کرایا گیا ، ٹاون میں صفائی ستھرائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کا تہوار قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے پیپلز پارٹی کے میئر کراچی مرتضی وہاب نے عید الاضحٰی پر شہر بھر سے صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے لیئے جو جامع منصوبہ بند ی کی اس سے ثابت ہوا کہ مرتضی وہاب کراچی کے لیئے نہایت موزوں اور بہترین انتخاب ہیں، میئر کراچی نے شہر بھی میں صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کی نگرانی خو د کی، عید الاضحی کے پہلے روز سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کے دورے کیے اور تما م کاموں کی نگرانی خود کی ،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں