صحت کارڈ کا غلط استعمال، کئی لوگ ارب پتی بن گئے، نگران حکومت پنجاب کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کے ذریعے دل کے علاج کی سہولت کے خاتمے کی خبریں کئی دن سے گردش کررہی تھیں جس کے بعد نگران وزیراطلاعات عامر میر وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں پنجاب حکومت کا مؤقف واضح کیا۔

عامر میر کا کہنا تھا صحت کارڈ کی سہولت 2015میں نواز شریف کے دور میں متعارف کروائی گئی ابتدائی دور میں سہولت صرف اور صرف غریبوں کیلئے تھی لیکن ٹیریان کے ابو نے یہ سہولت سب کیلئے کردی تھی۔ ہر غریب امیر اس سے علاج کروارہا تھا، جس کے بعد ایک مافیا بن چکا تھا۔ایک ایک پرائیویٹ ہسپتال کا بل کروڑوں روپے بن گیا۔نگران وزیرصحت جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ لوگ صحت کارڈ پر ارب پتی بن گئے کیوں کہ بلا ضرورت اسٹنٹ ڈالے گئے،اتنے اسٹنٹ ڈالے گئے کہ پاکستان میں اسٹنٹ ہی ختم ہوگئے تھے ہمیں باہر سے امپورٹ کرنے پڑے، پرائیویٹ سیکٹر میں اس کا بڑا غلط استعمال ہورہا تھا۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب مین ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں وہ یہ سب صرف اور صرف خدمت کیلئے کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close