ملک کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بختاور بھٹو زرداری نے پیشنگوئی کردی

ہالہ (پی این آئی )ملک کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بختاور بھٹو زرداری نے پیشنگوئی کردی۔۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بتا دیا کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہو گا ؟

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ ہالہ کا دورہ کیااور ہالہ میں ایم پی اے مخدوم رفیق الزمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کا نیا وزیر اعظم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ہوگا، پیپلزپارٹی ایک بار پھر جیتے گی۔مخدوم رفیق الزمان نے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close