چوہدری شجاعت حسین کی پرویز الٰہی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر چودری پرویز الہی سے چند روز کے دوران دوسری ملاقات کی ہے۔چوہدری شجاعت نے کیمپ جیل لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی جس دوران چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

 

 

چوہدری شجاعت سے ملاقات سے پہلے پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا اور ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی چوہری پرویز الہی سے ملاقات ایک اعلی شخصیت کی موجودگی میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں چوہدری شجاعت نے پرویز الہی سے ایک بار پھر کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ اپنی پرانی جماعت میں آ جائیں تاہم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔پرویز الہی نے کہا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھی وہ تو کر لی ہیں اب چوہدری مونس الہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اے ار وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے دوبارہ اپنے موقف کو دہرایا۔

 

 

 

چوہدری برادران نے پرویز الہی کی خاندان میں واپسی پر سوچنے کا مشورہ دیا۔چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین میں کچھ روز بعد ایک اور میٹنگ کا بھی امکان ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے پرویز الہی کو کہا گیا کہ مزید سوچ لیں پھر ملاقات ہوگی۔چوہدری برادران کے مشورے پر پرویز الہی خاموش رہے۔خیال رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے ان کا 14 روزہ ریمانڈ مانگا تھا مگر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل بھجوا دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close