چیئرمین تحریک انصاف بہت جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حواریوں نے جناح ہاؤس کو جلایا اور چیئرمین تحریک انصاف بہت جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو عقل کل سمجھتا تھا، ان کے اور ان کے سہولت کاروں نے عدلیہ کے کچھ چہروں کا سہارا لیا۔عابد شیر علی نے کہا کہ وقت آنے پر تمام گھناؤنے کرداروں کو قوم کے سامنے لائیں گے

پی ٹی آئی چیئرمین کے گناہوں اور مہنگائی کا بوجھ ہم نے اٹھایا، مہنگائی کے باعث لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازش سے نقصان ہوا، اگست میں نواز شریف ملک میں ہوں گے، انتخابات میں چند ماہ رہ گئے ہیں، ملک کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close