سرکاری و نجی ادارے عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

لاہور(پی این آئی)سرکاری ونجی ادارے عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھل جائیں گئے ۔حکومت کی جانب سے ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے28 سے 30 جون جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے ملازمین کیلئے28 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

عید کی تعطیلات کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے سرکاری ملازمین نے مجموعی طور پر 5چھٹیاں کیں ۔ تمام سرکاری و نجی ادارے اور کاروباری ادارے آج پیر کے روز سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ دوسری جانب عید الاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے جانے والے پردیسیوں کی واپسی بھی واپسی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close