عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا؟ سابق کرکٹر کا حیران کن انکشاف

کراچی (پی این آئی ) لیجنڈری کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم بنوایا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں 66 سالہ جاوید میانداد نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا، انہیں میرا شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میرے والد صاحب بھی کرکٹ کے بہت شوقین تھے، میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم بھائیوں نے اپنے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں بھی کم سے کم مارجن کے ساتھ ہاریں ، جب مجھے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ بطور کپتان جب پرفارمنس نہیں دے سکا تو خود ہی کپتانی سے معذرت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹا کر عمران خان کو کپتان بنا دیں۔ لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جس مرضی کو چیئرمین بنائیں بس وہ پی سی بی چلا سکے، سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف سے متعلق جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close