سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں مزید کتنا عرصہ قیام کریں گے؟ اہم خبر آگئی

دبئی (پی این آئی) نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام مزید ایک ہفتے کیلئے بڑھا دیا ، کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری، سابق وزیرِ اعظم و قائد ن لیگ کی دبئی میں مزید متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل دبئی پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں اور وہ دبئی میں مزید ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور سرمایہ کار پاکستان میں سیاسی استحکام کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی نظام کی بہتری کے لیے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔ یہاں واضح رہے کہ نواز شریف نے گزشتہ دنوں دبئی میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، مریم نواز سمیت دیگر کئی اہم سیاسی رہنماوں سے دبئی میں اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close