عید الاضحیٰ پر بھی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

کراچی(پی این آئی)عید کے تیسرے دن بھی شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی، اسکیم 33، گلزارہجری اور دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری پریشان ہوگئے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عیدِ قرباں کے تیسرے دن بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی، جن میں اسکیم 33، گلزارہجری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔

عید الاضحی سے ایک دن قبل چاند رات کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دن بھر بجلی غائب رہی تھی، جس کے سبب شہرِ قائد کی عوام کو چاند رات کی تیاریوں اور دیگر کاموں کو سرانجام دینے کے سلسلے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چند دنوں پہلے بھی کراچی کے گنجان آباد علاقوں ملیر، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی اور کئی جگہوں پر بجلی کی بندش کا دورانیہ 15 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close