راولپنڈی(پی این آئی) : مری میں ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے، مری میں ٹریفک کے رش کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے کی گنجائش نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کی نیوز کے مطابق مری میں عید کی چھٹیاں منانے جانے والے ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحتی مقام پر گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے، سی ٹی او تیمور خان کے مطابق مری میں مزید گاڑیوں کے داخلےکی گنجائش نہیں ہے۔
سی ٹی او نے بتایا کہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظڑ اور انھیں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، مری سے واپس آنے والی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں گاڑیوں کی گنجائش نکلنے پر داخلی راستوں کوکھول دیا جائے گا، مری میں مجموعی طور پر4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں