پارا چنار (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کو پاک فوج کے برابر تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عید کا پہلا روز سرحدوں کی حفاظت کرنے والے افسران اور جوانوں کے ساتھ گزارا تھا، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گذشتہ روز پارا چنار کے دورے کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کے دستوں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا۔جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ آج میں عید کا دن آپ کے ساتھ گزار رہا ہوں تاکہ مادروطن کی سرحدوں کی جرأت و بہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کروں۔وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی اور رینجرز کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں