لاہور ( پی این آئی ) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے سابقہ حکومت کے معاشی پلان اور ڈیفالٹ کی خبروں کے حوالے اہم انکشاف کر دیا۔
شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آنے کے ایک سال کے اندر ہی پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں تھا۔شبر زیدی کے مطابق مئی 2019 میں انہوں نے یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی کو بتائی اور اسد عمر نے اعتراف کیا کہ ڈیفالٹ کے قریب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں