تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق خورشید شاہ کا اہم بیان آگیا

سکھر ( پی این آئی ) وفاقی وزیر آبی وسائل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی سےمتعلق ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ 9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیاجو ہمارا دشمن 75 سال میں نہیں کرسکا۔

میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہو رہا، سیاست دانوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے جن شہداء کی بہادری کو دشمن نے تسلیم کیا اور تعریف کی، ان لوگوں نے ان شہداء کے ساتھ جو کیا قابل مذمت ہے۔الیکشن سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ آئے گا، انتخابات وقت پر ہوں گے۔پی ڈی ایم یا کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ پارٹی قیادت کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close