لاہور (پی این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلادھار باشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس کی وجہ سے چشمہ بیراج سے منسلک نہروں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، نہروں کے اطراف میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں۔ کمشنر ریلیف نبیل خاور کا کہنا ہے کہ ادارے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے، کسی بھی علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پی ڈی ایم اے لوگوں کی نقل مکانی کے لیے تیار ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث طبی ٹیموں کو بھی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں